Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / نڈال اور شاراپوا کی پیشقدمی، سرینا دستبردار

نڈال اور شاراپوا کی پیشقدمی، سرینا دستبردار

پیرس۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک اور دفاعی چمپین رافل نڈال نے فرنچ اوپن میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ سرینا ولیمز زخمی ہونے کے سبب ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں جہاں انہیں ماریا شاراپوا سے مقابلہ کرنا تھا۔پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میچ میں نڈال نے میکسی ملین مارٹرر کو شکست دی۔ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں ہسپانوی اسٹار نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی مارٹرر کو راست سٹوں میں 6-3، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر کے کوارٹر فائنل میںرسائی حاصل کرلی۔دوسری جانب امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز زخم کے مسائل کے باعث فرنچ اوپن پری کوارٹر فائنل میچ سے دستبردار ہو گئیںجس کی وجہ سے ماریا شارا پووا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز کے دیگر مقابلوں میں اسٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرٹنز کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔جرمن اسٹار اینجلیک کربر بھی پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے کیرولین گارشیا کو شکست دی۔عالمی نمبر 2 ڈنمارک کے ٹینس اسٹار کیرولین ووزنیاکی اور کاسٹکینا کا مقابلہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن مکمل کیا گیا جہاں ووزنیاکی کی مقابلے میں واپسی کی امید صرف چند منٹوں کی ہی مہمان رہی اور انہیں 6-7 ،3-6 کی حیران کن شکست برداشت کرنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT