Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال اور ہالیپ چائنا اوپن کے سیمی فائنل میںداخل

نڈال اور ہالیپ چائنا اوپن کے سیمی فائنل میںداخل

بیجنگ۔6 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافل نڈال اور خواتین کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ اپنے مقابلے میں کامیابی کے بعد یہاں چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔مردوں کے سنگلز کے کوارٹر میں نڈال نے امریکہ کے جان اسنر کو 6-4، 7-6 سے شکست دی جبکہ تیسری سیڈ بلغاریہ کے گرگور دمترووف نے پانچویں سیڈ اسپین کے رابرٹا بوتستا کو تین سٹوں کے سخت مقابلے میں 7-6 4-6 6-2 سے شکست دی۔ نڈال فائنل میں جگہ بنانے کیلئے دمترووف سے مقابلہ کریں گے ۔خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں دوسری سیڈ ہالیپ نے روس کی ڈاریا کساتکنا کو 6-2 ، 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT