Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال ایگون چیمپئن شپ سے دستبردار

نڈال ایگون چیمپئن شپ سے دستبردار

میڈرڈ ۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن چیمپئن اور عالمی نمبر دو رافل نڈال نے آرام کی غرض سے ایگون چیمپئن شپ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے جبکہ ایونٹ 19 جون سے کھیلا جائے گا ہے۔ اپنے ایک بیان میں نڈال نے کہا کہ میں کوئنز لینڈ میں کھیلنا پسند کرتا ہوں، ایگون چیمپئن شپ کھیلنے کے بعد میں ہمیشہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچتا رہا ہوں اسلئے ایونٹ سے دستبردار ہونے پر بہت مایوسی ہوئی، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، اب میری توجہ ومبلڈن پر مرکوز ہے۔

ناکامی کی وجہ کارڈف کی وکٹ رہی:مورگن
کارڈف۔15 جون (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف شکست کے بعد انگلش کپتان ایان مورگن نے ناکامی کا ملبہ کارڈف کی وکٹ پر گراتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹسمین اس وکٹ پر خود کو ہم آہنگ نہیں کر سکے۔نیز پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسرا میچ اس گراؤنڈ پر کھیلنے کا فائدہ مل گیا جبکہ ان کے کھلاڑی برمنگھم سے کارڈف پہنچ کر خود کو ماحول سے ہم آہنگ نہیں کر سکے اور ہمیں گھریلو ماحول کا فائدہ بھی نہیں مل سکا کیونکہ باؤنس اور پیس میں فرق ان کی ٹیم کیلئے شکست کا باعث بن گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT