Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال بحران کا شکار ، جوکووچ مضبوط دعویدار

نڈال بحران کا شکار ، جوکووچ مضبوط دعویدار

پیرس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال جو رواں ہفتہ اپنے ریکارڈ نویں فرنچ اوپن خطاب پر نظریں مرکوز کرچکے ہیں ، لیکن کلے کورٹ پر انھیں اس مرتبہ دہے کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اسپینی ٹینس اسٹار جنھیں کلے کورٹ کا سب سے بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے ، وہ زخموں کی وجہ سے 2013 ء سیزن میں سات ماہ ٹینس

پیرس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال جو رواں ہفتہ اپنے ریکارڈ نویں فرنچ اوپن خطاب پر نظریں مرکوز کرچکے ہیں ، لیکن کلے کورٹ پر انھیں اس مرتبہ دہے کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اسپینی ٹینس اسٹار جنھیں کلے کورٹ کا سب سے بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے ، وہ زخموں کی وجہ سے 2013 ء سیزن میں سات ماہ ٹینس سے دور رہے لیکن واپسی کے بعد انھوں نے گرانڈ سلام کے علاوہ 8 خطابات بھی حاصل کئے ہیں ۔ نڈال کی اب عنقریب 28 ویں سالگرہ ہوگی ، تاہم اس مرتبہ انھیں فرنچ اوپن میں اپنے خطاب کا دفاع مشکل ترین دکھائی دے رہا ہے ۔ نڈال کے برعکس عالمی نمبر 2 سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو 8 جون کو کھیلے جانے والے

فرنچ اوپن کے فائنل میں خطابی ٹرافی اُٹھانے کیلئے پسندیدہ کھلاڑی تصور کیا جارہا ہے ۔ جیسا کہ اتوار کو کھیلے گئے روم ماسٹرس میں جوکووچ نے نڈال کو فائنل میں شکست دی اور اس طرح 2004 ء کے بعد نڈال کو کلے کورٹ پر کسی نے شکست دی ہے ۔ نڈال جو کہ 7 مرتبہ روم ماسٹرس کے چمپین رہے ہیں لیکن روم میں گزشتہ ہفتہ کھیلے گئے فائنل میں انھیں 3 سیٹوں کے مقابلے میں سخت جدوجہد کے بعد شکست برداشت کرنی پڑی ۔ قبل ازیں نڈال نے میڈریڈ ماسٹرس میں اپنے خطاب کا دفاع کیا ہے لیکن فائنل میں کائی نیشی کوری نے پہلا سٹ اپنے نام کیا تھا جبکہ تیسرے سٹ میں وہ زخمی ہوکر مقابلے سے دستبردار ہوئے تھے ۔ یہی نہیں بلکہ نڈال کو بارسلونا کے کوارٹر فائنل میں نکولاس المگرو اور مونٹی کارلو ماسٹرس میں قطعی 8 کھلاڑیوں کے مرحلے میں ایک اور ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کیخلاف بھی شکست ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT