Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال جدوجہد کے بعد سیمی فائنل میں،شاراپواکوشکست

نڈال جدوجہد کے بعد سیمی فائنل میں،شاراپواکوشکست

پیرس ۔7جون(سیاست ڈاٹ کام)سال کے دوسرے گرانڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹرفائنلز راؤنڈ میںعالمی نمبر ایک رافل نڈال اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب وہ گذشتہ روزبارش کی وجہ سے مقابلہ روکنے کے وقت اپنے حریف ارجنٹینا کے ڈی گو اسکوارٹمین کے خلاف پہلا سیٹ گنواچکے تھے لیکن آج انہوں نے کوارٹرفائنل میں 4-6, 6-3, 6-2, 6-2 کی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔خواتین کے کوارٹرفائنلز میں گاربائن موگوروزا کے خلاف ماریا شاراپوا کی شکست ہو گئی جبکہ عالمی نمبر ایک سیمونا ہالیپ کامیاب رہیں جنہوں نے اسپینش کھلاڑی کے ساتھ سیمی فائنل میں نشست پکی کرلی۔ رولینڈ گیروس میں جاری فرنچ اوپن کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر تین سیڈ اسپین کی گاربائن موگوروزا نے نمبر اٹھائیس سیڈ روسی حریف ماریا شاراپوا کی کامیابیوں کا سفر تمام کر کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا،فاتح کھلاڑی نے آسانی کے ساتھ 6-2 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں سیمونا ہالیپ کے ساتھ اپنا مقابلہ طے کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے نمبر بارہ سیڈ جرمن حریف اینجلیک کیربر کو سخت مقابلے کے بعد 6-7،6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ دو مرتبہ کی فائنلسٹ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیمونا ہالیپ کو رولینڈ گیروس میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کی کوشش کرتے ہوئے سیمی فائنل میں 2016 کی چیمپئن گاربائن موگوروزا کا سامنا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ سیمونا ہالیپ کو اسپینش حریف کیخلاف چار میں سے صرف ایک میچ جیتنے کا موقع ملا ہے لیکن انہیں یہ کامیابی کلے کورٹ پر کھیلتے ہوئے ملی تھی۔

TOPPOPULARRECENT