Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال رئیل میڈرڈ کے صدر بننے کے خواہاں

نڈال رئیل میڈرڈ کے صدر بننے کے خواہاں

میڈ رڈ  ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال نے معروف فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کا صدر بننے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ نڈال جانتے ہیں کہ فلورینٹینو پیریز کی موجودگی میں کلب کو ان کی ضرورت نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ آنے والے وقت کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔14 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپئن نڈال نے کہا کہ کلب کو فی الحال ایک بہترین صدر کی خدمات حاصل ہیں اور انہیں قطعی محسوس نہیں ہوتا کہ ریئل میڈرڈ کو ان کی ضرورت ہے لیکن مستقبل میں کیا ہونا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

TOPPOPULARRECENT