Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال فرنچ اوپن کیلئے ہنوز پسندیدہ : فیڈرر

نڈال فرنچ اوپن کیلئے ہنوز پسندیدہ : فیڈرر

پیرس۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن 2015ء کے آغاز میں اب جبکہ چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن رونالڈ گیروز میں چمپین کھلاڑی رافیل نڈال کے دسویں خطاب کا موضوع کافی گرما گرم بحث میں تبدیل ہوچکا ہے جیسا کہ ایک جانب نڈال کی مسلسل ناکامیوں اور دوسری جانب جوکووچ کے ہمراہ اینڈی مرے کی کلے کورٹ میں فتوحات ہیں۔ سابق کھلاڑیوں کے علاوہ نڈال کو فرنچ

پیرس۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن 2015ء کے آغاز میں اب جبکہ چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن رونالڈ گیروز میں چمپین کھلاڑی رافیل نڈال کے دسویں خطاب کا موضوع کافی گرما گرم بحث میں تبدیل ہوچکا ہے جیسا کہ ایک جانب نڈال کی مسلسل ناکامیوں اور دوسری جانب جوکووچ کے ہمراہ اینڈی مرے کی کلے کورٹ میں فتوحات ہیں۔ سابق کھلاڑیوں کے علاوہ نڈال کو فرنچ اوپن میں شکست دینے والے موجودہ کھلاڑی رابن سوڈرلنگ نے بھی کہا ہے کہ نڈال اس مرتبہ فرنچ اوپن خطاب حاصل نہیں کرپائیں گے لیکن ایک دہے سے زیادہ کٹر حریف کھلاڑیوں کی شناخت بنانے والے راجر فیڈرر نے آج کہا ہے کہ مختلف بیانات سے قطع نظر نڈال بھی اس مرتبہ فرنچ اوپن کیلئے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ۔ فیڈرر نے اعتراف کیا ہے کہ جوکووچ اور اینڈی مرے کے علاوہ کائی نشیکوری کے مظاہرے بھی فرنچ اوپن میں دعویداری کے مماثل ہیں، لیکن اس کے باوجود نڈال کو خطابی دوڑ سے باہر نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT