Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال نمبر ایک مقام پر نئے چیلینجس کیلئے تیار

نڈال نمبر ایک مقام پر نئے چیلینجس کیلئے تیار

پیرس۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)عالمی نمبرایک رافل نڈال نے کہا ہے کہ انہیں بحثیت نمبر ایک کھلاڑی خود کو ثابت کرنے کا اس مرتبہ مزید سخت چیلینچ ہے کیونکہ اے ٹی پی ٹور میں چند نوجوان کھلاڑیوں کے مظاہرہ شاندار ہیں اور ان کھلاڑیوں نے مقابلوں کو مزید مسابقتی بنادیا ہے۔یاد رہے کہ اوہائیومیں سنسناٹی ماسٹرز ختم ہونے کے بعد عالمی ٹینس کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی۔ توقعات کے مطابق اسپین کے اسٹار رافل نڈال ایک مرتبہ پھر نمبر ون پر بن گئے۔ نڈال آخری مرتبہ 2014 میں نمبر ون رہے تھے۔2017 میں ان کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کرا دئے۔درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر برطانوی اسٹار اینڈی مرے ہیں جبکہ تیسرے اور چوتھے مقام پر سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹنلاس واورینکا نے قبضہ کر لیا ، سربیا کے نووا ک جوکووچ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی جاری کردہ درجہ بندی میں چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نمبر ون مقام پر ہیں۔رومانیہ کی سیمونا ہیلپ دوسرے ،اسپین کی گاربا ئن مگاروزا تیسرے ، یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا چوتھے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT