Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال نے نمبرایک کھلاڑی کی ٹرافی حاصل کرلی

نڈال نے نمبرایک کھلاڑی کی ٹرافی حاصل کرلی

لندن ۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال نے روایتی حریف راجر فیڈرر پر نمبر ایک مقام کی دوڑ میں ایک بار پھر برتری ثابت کر دی۔ سال کے اختتام پر نمبر ایک مقام برقرار رکھتے ہوئے منفرد ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ رافل نڈال نے ٹینس سیزن کا اختتام 1645 نشاناتکے ساتھ بطور نمبر ایک کھلاڑی کیا۔ لندن میں ہوئی تقریب میں نڈال کو خصوصی ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر نڈال نے کہا کہ زخموں پر قابو پانے کے بعد فتح کے ڈگر پر واپسی ہوئی۔ نڈال نے رواں سیزن میں دو گرانڈ سلام جیتے ہیں، فرنچ اوپن جیتنے کے بعد یو ایس اوپن میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی جس کے بعد ان کی درجہ بندی میں ترقی اور پہلا مقام مستحکم ہواہے۔سیزن میں دو گرانڈ سلام جیتنے والے نڈال کا پہلا مقام کی دوڑ میں فیڈرر سے مقابلہ رہا کیونکہ فیڈرر بھی آسٹریلین اوپن اور ومبلدن خطابات کے ساتھ رواں سیزن نڈال کو 4 مرتبہ شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT