Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال ومبلڈن سے بھی دستبردار

نڈال ومبلڈن سے بھی دستبردار

لندن۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے سابق عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار رافل نڈال کلائی کی تکلیف کے باعث  ومبلڈن میں حصہ نہیں لیں گے۔ نڈال نے اپنے فیس بک پیغام میں کہا کہ اپنے ڈاکٹروں سے مشاورت اور میڈیکل رپورٹ کے حصول کے بعد میں دکھ کے ساتھ اعلان کررہا ہوں کہ اس سال کے ومبلڈن میں حصہ نہیں لے پاؤں گا۔ یاد رہے نڈال کلائی کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ ماہ فرنچ اوپن سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ نڈال  نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ یہ کتنا مشکل فیصلہ تھا لیکن جس زخم کا فرنچ اوپن کے دوران شکار ہوا تھا اس کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ 14 گرانڈ سلام خطابات حاصل کرنے کا اعزاز رکھنے والے ہسپانوی اسٹار نے 2008 اور 2010 میں ومبلڈن اپنے نام کیا تھا جبکہ انھوں نے فرنچ اوپن میں ریکارڈ 9 مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ 2009 میں اپنے اعزاز کے دفاع سے قبل وہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے جس کو انھوں نے ‘اپنے کیریئر کا مشکل ترین فیصلہ’ قرار دیا تھا۔ اپنے پیغام میںنڈال نے کہا کہ  وہ اسٹورک پارک میں ہونے والے ٹورنمنٹ مں بھی حصہ نہیں لے پاؤں گا جہاں میں گزشتہ سیزن میں شامل تھا جبکہ اگلے ہفتے سے کوئنزکلب میں ہونے والے گراس کورٹ مقابلے کے لئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔  نڈال نے فرنچ اوپن سے دستبردار ہونے سے قبل 200 فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کر لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT