Wednesday , January 16 2019

نڈال کاسابق وزیر کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

انڈین ویلز۔15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال فرانس کی سابق وزیرکھیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جنھوں نے کہا کہ 2012 میں کی سات ماہ تک ٹینس سے غیر حاضری شاید مثبت ڈوپ ٹسٹ کا نتیجہ تھی۔14 گرانڈ سلام  خطابات جیتنے والے نڈال نے کہا ہے کہ وہ صحت اور کھیل کی سابق وزیر روزلن بیشلو کے بیان سے مایوس ہیں۔ وہ ان سبھی لوگوں کے خلاف مقدمہ دائرکریں گے جو مستقبل میں اس قسم کی باتیں کریں گے۔فراانس کی وزیر کو سنجیدہ ہونا چاہئے۔ یہ وقت ہے ان کے خلاف جانے کا اور ہم ان کے خلاف مقدمہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آخری مقدمہ ہوگا۔ میں ان چیزوں سے تھک چکا ہوں۔ میں نے پہلے کئی مرتبہ اسے جانے دیا ہے لیکن اب نہیں۔

TOPPOPULARRECENT