Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کا آج فائنل میں فیڈرر سے مقابلہ

نڈال کا آج فائنل میں فیڈرر سے مقابلہ

شنگھائی 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس سیزن 2017 مکمل طور پر عالمی نمبر ایک رافل نڈال اور راجر فیڈرر کے نام رہا ۔ جیسا کہ آسٹریلین اوپن کے فائنل کھیلنے کے علاوہ دو مرتبہ یہ دو کھلاڑی آمنے سامنے ہوئے ہیں اور اب کل شنگھائی ماسٹرس کے فائنل میں بھی نڈال کا فیڈرر سے مقابلہ ہوگا۔ فیڈرر نے یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہوئی شکست کا حساب برابر کرتے ہوئے آج ڈیل پوٹرو کو ایک سخت سیمی فائنل میں 3-6 ، 6-3 ، 6-3 سے شکست دی۔ قبل ازیں عالمی نمبر ایک رافل نڈال نے آج کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سابق یو ایس اوپن چمپئن مارن سیلچ کو راست سیٹوں میں 7-5 ، 7-6(7-3) سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT