Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کا کوارٹر فائنل میں سلچ سے مقابلہ

نڈال کا کوارٹر فائنل میں سلچ سے مقابلہ

 

میلبورن۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹاراسپین کے رافل نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین کے سخت چیلنج پر 6۔3 ،6۔7 (4)، 6۔3 ،6۔3 سے قابو پاتے ہوئے سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔نڈال کو یہ مقابلہ جیتنے کے لئے تین گھنٹے 51 منٹ تک جدوجہد کرنی پڑی۔زور دار اٹیک کرنے والے شوارٹزمین نے دوسرے سٹ میں تین مرتبہ نڈال کی سروس توڑی اور پھر اس سٹ کا ٹائی بریک 7۔4 سے اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ کو دلچسپ بنایا لیکن 16 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن نڈال نے راڈ لیور ایرینا میں اپنے ڈیفنس کی سطح اٹھاتے ہوئے 24 ویں درجہ کے حریف کھلاڑی کے جارحانہ کھیل کو قابو کر لیا۔نڈال نے اپنے تیسرے میچ پوائنٹس پر شاندار بیک ہینڈ ریٹرن لگاتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔اس کامیابی اور سیمی کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی نڈال نے اپنی نمبر ایک درجہ بندی کو یقینی کر لیا۔نڈال کو اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پہلے امریکی اوپن چمپئن مارن سلچ کے چیلنج سے گزرنا ہو گا ۔ چھٹے سیڈ کروشیا سلچ نے ا سپین کے پابلو کارینو بستا کو 6۔7 (2)، 6۔3 ،7۔6 (0)، 7۔6 (3) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور ساتھ ہی اپنی 100 ویں گرانڈ سلام کامیابی حاصل کی۔مارگریٹ کورٹ ایرینا میں سلچ نے ٹائی بریک میں بااثر کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرے اور چوتھے سیٹ کے ٹائی بریک 7۔0 ،7۔3 سے جیت کر میچ تین گھنٹے 27 منٹ میں نمٹا دیا۔ یہاں سیمي فائنلسٹ رہ چکے سلچ کی یہ 100 ویں گرانڈ سلام کامیابی رہی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ملک کے گوران اوانسیوچ کے 11 مرتبہ گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔اس دوران خواتین میں دوسری سیڈ ڈنمارک کی کیرولن ووزنیاکی نے چوتھے راؤنڈ میں 19 ویں سیڈ سلوواکیہ کی میگدالینا ربارکووا کو صرف 63 منٹ میں 6۔3 ،6۔0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ووزنیاکي کا سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اسپین کی کارلا سواریز نوارو سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایسٹونیا کی اینیٹ کوٹاویٹ کو تین سیٹوں میں دو گھنٹے 17 منٹ میں 4۔6 ،6۔4 ،8۔6 سے شکست دی۔بیلجئیم کی ایلس مرٹینس نے کروشیا کی پیٹرا مارٹچ کو تقریبا دو گھنٹے میں 7۔6، 7۔5 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT