Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کو شکست ‘فیڈرر اور فیرر سیمی فائنل میں

نڈال کو شکست ‘فیڈرر اور فیرر سیمی فائنل میں

پیرس۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )کلے کورٹ کے بادشاہ تصور کئے جانے والے رافل نڈال کی مونٹی کارلو پر حکمرانی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کلے کورٹ پر 300ویں کامیابی اور 2005تا 2012ء تک یہاں مسلسل خطابات جیتنے والے نڈال کو جب گذشتہ برس خطابی مقابلہ میں نواک جوکووچ کے خلاف شکست ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ ان کی شکست مزید شرمناک ہوچکی ہے کیونکہ کوا

پیرس۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )کلے کورٹ کے بادشاہ تصور کئے جانے والے رافل نڈال کی مونٹی کارلو پر حکمرانی ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کلے کورٹ پر 300ویں کامیابی اور 2005تا 2012ء تک یہاں مسلسل خطابات جیتنے والے نڈال کو جب گذشتہ برس خطابی مقابلہ میں نواک جوکووچ کے خلاف شکست ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ ان کی شکست مزید شرمناک ہوچکی ہے کیونکہ کوارٹر فائنل میں ہی انہیں ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کے خلاف 7-6(1) ‘ 6-4کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نڈال کو ٹورنمنٹ سے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہونا پڑا ہے ۔ آسٹریلین اوپن میں اور پھر اب مونٹی کارلو میں نڈال کو شکست دینے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیرر نے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک بہترین کامیابی ہے ۔

سیمی فائنل میں فیرر کا مقابلہ آسٹریلین اوپن چمپئن اسٹانسلس واورنکا سے ہوگا جنہوں نے کینیڈا کے میلوس راؤنک کو 7-6(5) ‘ 6-2سے شکست دی ہے ۔ ایک اور کوارٹر فائنل مقابلہ میں چوتھے درجہ کے کھلاڑی راجر فیڈرر نے پہلے سیٹ میں شکست کے باوجود جوویلفریڈ سونگا کو 2-6 ‘ 7-6(6) ‘ 6-1 سے شکست دی ۔ حالانکہ ایک موقع پر سونگا کو دوسرے سیٹ میں 6-5کے علاوہ سرویس میں 30-0 کی سبقت حاصل ہوچکی تھی اور وہ کامیابی سے محض دو نشانات دور تھے لیکن فیڈرر نے اس نازک موقع پر واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔سونگا کے خلاف فیڈرر کو متعدد مرتبہ بریک پوائنٹ حاصل کرنے کا موقع ملا تھا لیکن 16ویں مرتبہ وہ بریک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ نواک جوکووچ سے ہوگا۔ جنہوںنے اپنے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT