Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کو18 سالہ ڈینس کے خلاف حیران کن شکست

نڈال کو18 سالہ ڈینس کے خلاف حیران کن شکست

 

مونٹریال۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)فرنچ اوپن چیمپئن رافل نڈال کا رواں ہفتہ دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرنے کا خواب 18 سالہ کنیڈا کے ٹینس اسٹار ڈینس شاپولوف نے راجرس کپ کے تیسرے راونڈ میں چکنا چور کردیا کیونکہ رواں ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کے ساتھ ہی نڈال اینڈی مرے سے نمبر ایک مقام حاصل کرسکتے تھے لیکن راجرس کپ کے تیسرے راؤنڈ میں پہلے سٹ میں کامیابی کے باوجود نڈال کو 6-3 ‘4-6 ‘6-7(4) کی ناکامی برداشت کرنی پڑی۔ شکست کے بعد نڈال نے کہا کہ حریف کھلاڑی نے ایک شاندار مظاہرہ کیا ہے اور ان میں بڑے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔دوسری جانب نڈال کے خلاف کامیابی کو ڈینس نے اپنی زندگی کا خواب کی تکمیل قراردیا ہے۔قبل ازیں ڈینس نے گذشتہ مقابلے میں 2009 یوایس اوپن چمپئن یان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دی ہے۔ قبل ازیں ومبلڈن میں کوئی سٹ گنوائے بغیر خطاب حاصل کرنے والے راجر فیڈرر کو اسپنی کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کیخلاف کامیابی کیلئے تین سٹوں کی محنت کرنی پڑی تاہم فیڈرر نے ناقص شروعات کے باوجود 4-6 ‘6-4 ‘6-2 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں انکا مقابلہ اسپین کے دوسرے کھلاڑی روبرٹوبوٹسٹا سے ہوگا جنہوں نے سخت مقابلے میں فرانس کے موفیلس کو4-6 ‘7-6(5) ‘7-6(2) کی شکست دی۔ایک اور کوارٹر فائنل میں کیون اینڈرسن کا مقابلہ الگزینڈرزیروف سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT