Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کی ہمشکل بس ڈرائیور سے ملاقات

نڈال کی ہمشکل بس ڈرائیور سے ملاقات

میڈرڈ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے اعزاز میں میڈرڈ میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اس تقریب میں ایک نہیں بلکہ دو نڈال موجود تھے لیکن ان میں ایک نڈال دنیائے ٹینس میں حکمرانی کرنے والا بے تاج بادشاہ تھا تو دوسرا نڈال میڈرڈ کی سڑکوں پر بس دوڑانے والا ڈرائیور تھا ۔ ن

میڈرڈ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے اعزاز میں میڈرڈ میں منعقدہ ایک تہنیتی تقریب میں دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اس تقریب میں ایک نہیں بلکہ دو نڈال موجود تھے لیکن ان میں ایک نڈال دنیائے ٹینس میں حکمرانی کرنے والا بے تاج بادشاہ تھا تو دوسرا نڈال میڈرڈ کی سڑکوں پر بس دوڑانے والا ڈرائیور تھا ۔ نڈال کو جب شہر کے سب سے باوقار اعزاز سے نوازا گیا

جس کے بعد ان کی ایک ایسے شخص سے ملاقات کروائی گئی جو خود نڈال کی طرح تھا لیکن یہ شخص جوس مینول ریمیرو تھا جسے بس ڈرائیور کے طورپر متعارف کرتے ہوئے نڈال سے ملوایا گیا ۔ اس ملاقات کے بعد نڈال اور ان کا ہمشکل جب تصویرکشی کے لئے ایک دوسرے کے قریب کھڑے رہے تو دونوں کے درمیان فرق کرنا انتہائی مشکل ہورہا تھا کیونکہ نڈال اور جوس دونوں ہی ایک جیسے دکھائی دے رہے تھے ۔ جوس نے ایک کار کے اشتہار میں نڈال کے ڈوپلیکیٹ کا رول بھی ادا کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT