Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / نڈال یو ایس اوپن سے دستبردار

نڈال یو ایس اوپن سے دستبردار

میڈریڈ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن رافل نڈال نے زخموں کی وجہ سے آئندہ ہفتہ کھیلے جانے والے سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ نڈال نے سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ فیس بک پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ رواں برس یو ایس اوپن میں وہ شرکت نہیں کر پائیں گے۔ گذشتہ تین ٹورنمنٹ میں ان

میڈریڈ ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن رافل نڈال نے زخموں کی وجہ سے آئندہ ہفتہ کھیلے جانے والے سیزن کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ نڈال نے سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ فیس بک پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ رواں برس یو ایس اوپن میں وہ شرکت نہیں کر پائیں گے۔ گذشتہ تین ٹورنمنٹ میں انہوں نے یہاں خطابی مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ ومبلڈن کے دوران اپنی کلائی زخمی ہونے کی وجہ سے نڈال یو ایس اوپن کے آغاز سے قبل ہی ٹورنٹو اور سنسناتی اوپن میں بھی شرکت نہیں کر پائے ہیں اور اب انہوں نے یو ایس اوپن میں بھی شرکت سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ دو مرتبہ کے یو ایس اوپن چمپیئن نڈال 2012ء میں بھی گھٹنے کی تکلیف کے باعث ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ اپنے بیان میں نڈال نے مزید کہا کہ مجھے امید ہیکہ آپ میرے اس سخت فیصلہ کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کیونکہ میں یہاں ٹینس کھیلنے کے علاوہ شائقین کی جانب سے ملنے والی محبت کا اچھی طرح اندازہ رکھتا ہوں لیکن زخم مجھے کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال میں کچھ نہیں کرسکتا ماسواء حالات کو قبول کرنے کے۔

TOPPOPULARRECENT