Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال 2018 میں کامیاب واپسی کے لئے پرعزم

نڈال 2018 میں کامیاب واپسی کے لئے پرعزم

لندن۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے رافل نڈال کے حیران کن اخراج پر شائقین مایوس ہیں لیکن فرنچ اوپن چیمپئن نے 2018 کے ایونٹ میں کامیاب واپسی کا عزم ظاہرکیا ہے۔ دو مرتبہ ومبلڈن جیتنے والے نڈال کیلئے یہ ساتواں موقع تھا کہ انہیں فیصلہ کن مراحل سے قبل ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا لیکن انہوں نے اپنے مایوس مداحوں سے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر کامیابی کے ساتھ واپس آئیں گے اور ان کی واپسی اس وجہ سے بھی لازمی ہو گی کہ وہ سنٹر کورٹ میں مزید ٹینس کھیلنا چاہتے ہیں۔

جوکووچ کا شادی کی تیسری سالگرہ پر اہلیہ کو پرجوش پیغام
لندن۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹینس اسٹار جان میکنرو کی جانب سے ازدواجی زندگی سے متعلق منفی ریمارکس کے بعد سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ نے شادی کی تیسری سالگرہ پر مونٹی کارلو میں موجود اپنی اہلیہ جیلینا کو پرجوش پیغام ارسال کر کے ان تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا جو ان کی شادی شدہ زندگی کے مثاثرہوجانے کی نشاندہی کر رہی تھیں۔ جان میکنرو نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ جوکووچ کے اپنی فیملی سے ’’آؤٹ آف دی کورٹ‘‘ ہیں لیکن جوکووچ نے اپنے پیغام میں واضح کر دیا کہ وہ اپنی اہلیہ سے روح کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT