Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / نکسلائٹس تشدد میں نمایاں کمی : وزارت داخلہ

نکسلائٹس تشدد میں نمایاں کمی : وزارت داخلہ

نئی دہلی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سال 2016 ء کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسیس نے کم از کم 76 نکسلائٹس کو ہلاک کردیا اور 665 کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ سکیورٹی فورسیس نے حالیہ دنوں میں بائیں بازو کی عسکریت پسندی سے نمٹنے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور جاریہ سال ماؤیسٹوں کے تشدد میں بھی 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔انھوں نے کہاکہ جاریہ سال ماہ جنوری اور اپریل کے دوران 76 ماؤیسٹ لیڈر کو مار گرایا گیا جبکہ سال 2015 ء میں اس مدت کے دوران صرف 15 نکسلائٹس مارے گئے۔ علاوہ ازیں سال 2016 ء کے ابتدائی 4 ماہ میں 665 ماؤیسٹ گرفتار اور 639 نے خودسپردگی اختیار کرلی۔ جبکہ سال 2015 ء میں اس مدت کے دوران 435 نکسلائٹس گرفتار اور 134 نے ہتھیار ڈال دیئے۔

TOPPOPULARRECENT