Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / نکسلائٹس زدہ بستر کو سیاحت کا مرکز بنانے پولیس کارروائی

نکسلائٹس زدہ بستر کو سیاحت کا مرکز بنانے پولیس کارروائی

رائے پور ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کی بستر پولیس جو پہلے ہی سے نکسلائٹس کی لعنت سے نمٹ رہی ہے ‘ اب اس مہم کی ذمہ داری لے چکی ہے کہ اس علاقہ کو سیاحوں کا پسندیدہ مقام بنائے گی ۔ پولیس کا مقصد مثبت نظریہ بستر اور ملک کے بارے میں دنیا بھر میں پیدا کرے ۔ سیاحت کیلئے پولیس کارروائیوں کے نظریہ کے حصہ کے طور پر فوجی ضروری معلومات اور دیگر امداد سیاحوں کو فراہم کریں گے ۔ ایک ہیلپ ڈسک قائم کیا جائے گا جو سیاحتی مقامات کے بارے میں ہوگا ۔ ملازمین پولیس ٹورسٹ گائیڈ کے طور پر کام نہیں کریں گے ۔ ایسا پہلا ہیلپ ڈسک جس کا نام ’’ بہترین پولیس والا ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ ریاست کے مشہور آبشار چترکوٹ کے قریب پولیس چوکی میں قائم کیا گیا ہے ۔

بلا اشتعال فائرنگ کیلئے ہندوستانی سفارت کارکی طلبی
اسلام آباد ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو مسلسل چوتھے دن آج مبینہ بلا اشتعال ہندوستانی فوجیوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے کیونکہ اس سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ‘ طلب کیا ۔ ڈائرکٹر جنرل جنوبی ایشیاء اور سارک محمد فیصل نے سنگھ کو طلب کیا اور بلااشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کی ۔

TOPPOPULARRECENT