Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے

نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے

نئی دہلی ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عسکریت پسندوں کو سماجی دھارے میں لانے کے لیے حکومت ممکنہ کوشش میں ہے ۔ لوک سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ ملک بھر میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متا

نئی دہلی ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عسکریت پسندوں کو سماجی دھارے میں لانے کے لیے حکومت ممکنہ کوشش میں ہے ۔ لوک سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ ملک بھر میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ 106 اضلاع میں مرکزی نے سیکوریٹی اور ترقیاتی منصوبوں پر 9000 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں نکسلائٹس سے متاثرہ 6 ریاستوں کا اجلاس منعقد کیا تھا تاکہ متاثرہ علاقوں میں ترقی کی واحد پالیسی تیار کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال مربوط منصوبہ عمل نافذ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے جس کے ذریعہ وزارت داخلہ کی نگرانی میں ترقیات سرگرمیاں انجام دی جاسکتی ہیں ۔ خود سپرد نکسلائٹس کے لیے باز آبادکاری پیاکیج پر مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں آتی ہے اور خود سپرد نکسلائٹس کو 2.5 لاکھ روپئے فراہم کئے جاتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT