Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نکسلائٹس کا تلنگانہ بند پرامن ، عام زندگی غیر متاثر

نکسلائٹس کا تلنگانہ بند پرامن ، عام زندگی غیر متاثر

کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، کھمم میں چند سڑکوں کی ناکہ بندی

کہیں بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ، کھمم میں چند سڑکوں کی ناکہ بندی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : ریاست میں نئی ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ماؤنواز ) کی طرف آج منائے گئے 24 گھنٹوں کے ریاست گیر بند کے دوران تلنگانہ مکمل طور پر پرامن رہا اور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے کہا کہ ’’ آج کا دن بھی دیگر عام دنوں جیسا رہا ۔ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ ہم نے کسی کو بھی تحویل میں نہیں لیا ۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر کھمم جیسے سرحدی اضلاع میں سیکوریٹی انتظامات میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بعص پالیسیوں پر نا پسندیدگی و برہمی کے اظہار کے لیے چند ماؤنواز گروپوں نے یہ بند منانے کی اپیل کی تھی ۔ ضلع کریم نگر جو کبھی نکسلائٹوں کا طاقتور گڑھ سمجھا جاتا تھا ۔ تعلیمی اداروں کے بجز عوامی خدمات کے دیگر تمام ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے ۔ پولیس نے کہا کہ کریم نگر میں بند کا کوئی اثر نہیں پڑا ۔ پٹرول پمپس ، تھیٹرس ، تجارتی ادارہ جات ، بینکس اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہے ۔ حتی کہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( آر ٹی سی ) بس خدمات بھی غیر متاثر رہیں ۔ ضلع کھمم کے چرالہ اور وینکٹا پورم منڈلوں میں سڑکوں کی ناکہ بندی کے چند معمولی واقعات کے سواء ورنگل میں اس بند کا کوئی اثر نہیں دیکھا گیا ۔ تاہم ورنگل کے چند مقامات پر احتیاطی طور پر گذشتہ شب آر ٹی سی بس خدمات کو معطل کردیا گیا تھا آج صبح بحال کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT