Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / نکسلائٹس کو اصل دھارے میں نہ آنے پر سنگین نتائج کا انتباہ : راجناتھ

نکسلائٹس کو اصل دھارے میں نہ آنے پر سنگین نتائج کا انتباہ : راجناتھ

دمکا22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نکسلائٹس کو سخت انتباہ دیتے ہوئے آج کہا کہ غریبوں کے بچوں کو ہتھیار تھماکر ترقی کی رفتار کو روکنے والے انتہاپسند اصل دھارے میں لوٹ آئیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ۔راجناتھ نے یہاں جھارکھنڈ کی رگھوبر حکومت کے 1000دن مکمل ہونے پر منعقدہ ’غریب وکاس میلے ‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کو مزید رفتار دینے کے لئے نکسلائٹس انتہا پسند ی کا راستہ چھوڑ کر اصل دھارے میں لوٹنے کے لئے خودسپردگی اختیار کریں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ نکسلی انتہا پسندی کے نام پر کچھ لوگ غریبوں کے بچوں کو گمراہ کررہے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دے کر ترقی کی رفتار میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں جبکہ نکسلائٹس غریبوں کے پیسے سے عیش وآرام کی زندگی گذاررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت غریبوں کے بچوں کے ہاتھوں میں قلم وکمپیوٹر دے کر انہیں ترقی کے اصل دھارے میں لانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے اور اس سمت میں تیزی سے کام بھی کررہی ہے ۔راجناتھ نے کہا کہ اس حکومت کو پرتشدد سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کی رفتار کر روکنے والے عناصر کا پورا علم ہے ۔ مرکزی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہوا ہے اور پوری دنیا میں ایک طاقتور ملک کی حیثیت سے اس نے اپنی جگہ بنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی فوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیارہے ۔ فوج کے جوان پاکستان کی ہند مخالف حرکتوں کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے 3,000کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھی۔

ایم پی میں بجرنگ دل ورکر ہلاک، پانچ گرفتار
رتلام 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بجرنگ دل کے 20 سالہ کو یہاں نامعلوم اشخاص نے مبینہ طور پر قتل کردیا اور پولیس نے اس سلسلہ میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے آج کہاکہ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا جس کے بعد شہر میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور بعض خانگی اسکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کردیا۔ ایس پی امیت سنگھ نے مقتول ورکر کی شناخت ترون سنکھلا کی حیثیت سے کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT