Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / نکسلائٹس کے حملے میں سی آر پی ایف عہدیدار زخمی

نکسلائٹس کے حملے میں سی آر پی ایف عہدیدار زخمی

رائے پور ۔ 7 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سوکما میں نکسلائٹس نے ٹیم فوجی دستوں کے ایک کیمپ پر حملہ کردیا جس میں سی ار پی ایف کا ایک عہدیدار زخمی ہوگیا ۔ سوکما کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج چندرا کرنے میڈیا کو فون پر بتایا کہ حملے سی آر پی ایف کے 150 بٹالین کیمپ پر ہوا جو چنتا گوفا پولیس اسٹیشن کی عمارت میں واقع ہے جہاں مسلح نکسلائٹس نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں سب انسپکٹر کے درجہ کا ایک عہدیدار مہندر سنگھ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جب سی آر پی ایف جوانوں نے جوابی فائرنگ شروع کی تو نکسلائٹس وہاں سے بھاگ نکلے ۔ نیرج چندرا کرنے بتایا کہ زخمی عہدیدار کو جنگل سے نکال کر ہاسپٹل لیجانے کیلئے ایک بچاؤ کاری ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT