Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس سے متاثرہ اضلاع کیلئے 64کروڑ روپئے مختص

نکسلائیٹس سے متاثرہ اضلاع کیلئے 64کروڑ روپئے مختص

ممبئی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقہ ودربھا میں نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی کیلئے64کروڑ روپئے مختص کئے جائیں۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈز کی وصولی کے بعد ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقہ ودربھا کے 4اضلاع گڈچیرولی، گونڈیا

ممبئی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقہ ودربھا میں نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی کیلئے64کروڑ روپئے مختص کئے جائیں۔ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈز کی وصولی کے بعد ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ علاقہ ودربھا کے 4اضلاع گڈچیرولی، گونڈیا، چندا پور اور بھانڈا کیلئے فی کس 16 کروڑ مختص کئے جائیں۔یہ خصوصی فنڈز استعمال کیلئے متعلقہ ضلع کلکٹروں کے حوالے کئے جائیں گے۔ حکومت کے اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی۔ بائیں بازو کی انتہا پسند سرگرمیوں سے متاثرہ قبائیلی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے مربوط منصوبہ عمل ( ایکشن پلان )کے تحت مرکزی حکومت سال2014-15 میں 120کروڑ کیلئے فراہم کرے گی جس میں سے ریاستی حکومت نے پہلے ہی 80کروڑ روپئے مختص کردیئے ہیں اور باقیماندہ رقم ریاست کو اقساط میں فراہم کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے سال 2010-11 میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ ملک میں نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ اضلاع کی ترقی و تعمیر کیلئے ایک خصوصی اسکیم شروع کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن، انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کی ترقی کیلئے ایک ایکشن پلان تیاری اور مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کیلئے تجویز پیش کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT