Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس نے اغواء شدہ نوجوان کو مخبر ی کے شبہ میں قتل کردیا

نکسلائیٹس نے اغواء شدہ نوجوان کو مخبر ی کے شبہ میں قتل کردیا

گڑھ چرولی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائیٹس نے کولسے گودام دیہات کے ایک نوجوان کو قتل کردیا جسے انہوں نے چند دن قبل اغواء کیا تھا ۔ نکسلائیٹس نے رویندر شنکر سُنکری عمر 24 سال ولد پولیس پٹیل کو پولیس کا مخبر ہونے کا شبہ کرتے ہوئے 16 مئی کو اغواء کرلیا تھا ۔ پولیس کے بموجب یہ نوجوان درحقیقت اسپیشل پولیس عہدیدار 2013 سے ستمبر 2014 تک تھا۔15 مسلح

گڑھ چرولی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائیٹس نے کولسے گودام دیہات کے ایک نوجوان کو قتل کردیا جسے انہوں نے چند دن قبل اغواء کیا تھا ۔ نکسلائیٹس نے رویندر شنکر سُنکری عمر 24 سال ولد پولیس پٹیل کو پولیس کا مخبر ہونے کا شبہ کرتے ہوئے 16 مئی کو اغواء کرلیا تھا ۔ پولیس کے بموجب یہ نوجوان درحقیقت اسپیشل پولیس عہدیدار 2013 سے ستمبر 2014 تک تھا۔15 مسلح نکسلائٹس نے اس کی قیام گاہ سے اس کا اغواء کرلیا تھا ۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف تھی جس کے دوران قریبی جنگل میں اس کی نکسلائیٹس سے جھڑپ بھی ہوئی تھی جس میں چند نکسلائٹس زخمی ہوئے تھے ۔ اسی حملے کا انتقام لینے انتہا پسندوں نے رویندر کو قتل کردیا ۔ اس کی نعش کے قریب نکسلائیٹس نے ایک ورقیہ چھوڑا جس میں تحریر تھا کہ ایس پی او ہونے کی وجہ سے ایک قتل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT