Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس نے فاریسٹ آفس کو آگ لگادی

نکسلائیٹس نے فاریسٹ آفس کو آگ لگادی

ناگپور۔ /18ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں ضلع گڈچیرولی کی ایک گاؤں میں نکسلائیٹس نے ایک فاریسٹ آفس کو آگ لگادی جس میں سرکاری دستاویزات اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سریونچہ تعلقہ کے موضع زینگانور میں کل شب تقریباً 8نکسلائیٹس فاریسٹ رینج آفیسر دیپک ٹیکے مکان پہنچے اور اسے فاریسٹ آفس لیجاکر قفل کھلوایا اور کیروسین چھرک کر سرکاری ڈاکیومنٹس اور فرنیچر کو نذر آتش کردیا۔ماویسٹوں نے جانے سے قبل آفس کے احاطہ میں ٹھہری ہوئی ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی اور گاڑی میں پمفلٹس ڈالتے ہوئے عوام سے کہا کہ ماویسٹ کمیونسٹ پارٹی ہفتہ تاسیس تقاریب 21ستمبر تا27ستمبر منائے گی اور گرین ہنٹ آپریشن کی مخالفت اور پولیس میں بھرتی یا پولیس اسپیشل آفیسر بننے کی کوشش نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT