نکسلائیٹس کیخلاف کارروائی :سی آر پی ایف آفیسر ہلاک

جومئی (بہار) ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموئی ڈسٹرکٹ کے لکھاریہ جنگلات میں نکسلائیٹس کے خلاف ایک کارروائی کے دوران سی آر پی ایف کا ایک کمانڈنٹ ہلاک ہوگیا۔ ایڈیشنل ایس پی آر این تیواری نے کہا کہ سی آر پی ایف کے سیکنڈ ان کمان کمانڈنٹ ہری کانت جھاکو صبح 4 بجے یہ اطلاع ملی کہ ماوسٹ جنگلات میں ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں جس کے فوری بعد جھا نے سی آر

جومئی (بہار) ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموئی ڈسٹرکٹ کے لکھاریہ جنگلات میں نکسلائیٹس کے خلاف ایک کارروائی کے دوران سی آر پی ایف کا ایک کمانڈنٹ ہلاک ہوگیا۔ ایڈیشنل ایس پی آر این تیواری نے کہا کہ سی آر پی ایف کے سیکنڈ ان کمان کمانڈنٹ ہری کانت جھاکو صبح 4 بجے یہ اطلاع ملی کہ ماوسٹ جنگلات میں ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں جس کے فوری بعد جھا نے سی آر پی ایف جوانوں کی ایک ٹیم تیارکی اور انہیں جنگلات کی طرف پیشرفت کی۔ ماؤسٹوں سے آمنا سامنا ہوتے ہی فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں ہری کانت جھا کو بھی گولی لگ گئی اور ان کی فوری موت ہوگئی۔ جھا کی موت کے بعد بھی دو گھنٹوں تک انکاونٹر کا سلسلہ جاری رہا۔ تیواری نے کہا کہ دیگر کیمپس سے بھی سی آر پی ایف پرسونل کو انکاونٹر کے مقام پر روانہ کیا گیا۔ ہری کانت جھا کی نعش پولیس اسٹیشن لائی گئی۔ مسٹر جھا کے سوائے سی آر پی ایف کیمپ میں کسی دیگر عہدیدار یا اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) نے جب سے یہ منصوبہ بنایا کہ جاریہ سال ستمبر میں وہ اپنا دسواں یوم تاسیس منائے گی، پولیس کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں کیونکہ وہ ماؤسٹوں کو یوم تاسیس منانے ہرگز نہیں دے گی بلکہ عوام کو بیدار کیا جارہا ہے کہ ماؤسٹوں کے کیا ارادے ہیں اور وہ کس طرح ریاست اور ملک کیلئے خطرناک ہیں، جن کا کام تخریبی کارروائی انجام دینا ہے۔

TOPPOPULARRECENT