Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس کی فائرنگ میں سی آر پی ایف کانسٹیبل ہلاک

نکسلائیٹس کی فائرنگ میں سی آر پی ایف کانسٹیبل ہلاک

رائے پور ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں شورش سے متاثرہ ضلع بیجاپور میں آج نکسلائیٹس کے ساتھ بندوقوں کی لڑائی میں ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اندراکلیاں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ کا واقعہ باساگوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں گوٹم ٹاؤن کے قریب جنگل میں اس وقت پیش آیا جب نیم فوجی دستے اس علاقہ میں تلاشی مہم پر تھے۔ سی آر پی ایف کا دستہ جب تماپور گاؤں کے قریب پہنچا تو ماوسٹوں کے ایک گروپ نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ شروع ہوتے ہی نکسلائیٹس جنگل میں فرار ہوگئے۔ زخمی کانسٹیبل سنیل رام نے جنگل میں ہی دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کانسٹیبل سنگھ بہادریہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد اضافی پولیس جمعیت روانہ کردی گئی ہے تاکہ حملہ آوروں کو تلاش کیا جاسکے۔

اترپردیش میں سابق سرپنچ کو گولی ماردی گئی
ہردوئی ( اترپردیش ) ۔ 18 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ہردوئی کے علاقہ پاسنا ماؤ میں نامعلوم حملہ آواروں نے پرانی خصومت کی بنا ایک سابق سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اومیش سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے سابق سرپنچ آندھرارا ولیج 68 سالہ رگھوبیر سنگھ یادو پر فائرنگ کردی ۔ ممکن ہے کہ یہ حملہ پرانی خصومت کی بناء کیا گیا ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے موجودہ سرپنچ اجیت سنگھ اور دیگر کے خلاف ایک کیس درج کر کے تحقیقات جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT