Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس کے دھماکے میں سی آر پی ایف کانسٹبل ہلاک

نکسلائیٹس کے دھماکے میں سی آر پی ایف کانسٹبل ہلاک

رائے پور۔/11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج ایک طاقتور دھماکو آلہ پھٹ جانے سے ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک اور دیگر 4اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ بنڈا۔ کنٹہ کے جنگل میں اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کا ایک دستہ  مرلی گوڈہ اور بنڈہ کے درمیان ایک زیر تعمیر سڑک کی حفاظت پر مامور تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ نکسلائیٹس کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں ڈپٹی کمانڈنٹ رتبہ کے دو عہدیدارایس نواس اور پربھات ترپاٹھی اور دیگر 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ابتداء میں زخمیوں کو بھدرا چلم لایا گیا جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر دارالحکومت رائے گڑھ منتقل کردیا گیا۔
ہندوستان کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کی درخواست مسترد
نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک درخواست جس میں ہندوستان کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، مسترد کرتے ہوئے درخواست گذار کو سخت لب و لہجہ میں پوچھا کہ کیا وہ سمجھتا ہیکہ اس کے پاس کوئی اور کام نہیں ہے۔ اسے سپریم کورٹ نے یاد دہانی کی کہ درخواست مفاد عامہ کے لئے بھی ثبوت ہونا چاہئے۔ یہ درخواست مفاد عامہ غریب عوام کیلئے ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس کوئی اور کام نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے جو چیف جسٹس پی ایس ٹھاکر اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل تھی، درخواست مفاد عامہ مکمل طور پر مسترد کردی اور کہا کہ بھارت ہو یا ہندوستان آپ چاہے تو اسے بھارت پکار سکتے ہیں۔ اس کے آگے دوسروں کو تبدیل شدہ نام استعمال کرنے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔ کوئی اور اسے ہندوستان کہنا چاہتا ہے تو کیا اسے بھی مفاد عامہ کی درخواست داخل کرنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT