Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / نکسلیوں نے پولیس کانسٹیبل کو گولی مارکر ہلاک کیا

نکسلیوں نے پولیس کانسٹیبل کو گولی مارکر ہلاک کیا

رئے پور،14اگست (سیاست ڈاٹ کام ) نکسلیوں نے راج نند گاؤں میں آج صبح ایک پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔کانسٹیبل سابق نکسلی لیڈر تھا اور اس نے دو سال قبل خودسپردگی کرنے کے بعد حال ہی میں چھتیس گڑھ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔لال سائی عرف لالشو(24) کی کانسٹیبل کے طور تقرری ہوئی تھی اور ریاستی حکومت کی نکسل بازآبادکاری پالیسی کے تحت اس سال مارچ میں اسے من پور پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا تھا۔گزشتہ شب جب لالشو کونڈے گاؤں واقع اپنی سسرال گیا تو باغیوں نے اسے نشانہ بنایا۔2014 میں جب سے اس نے تشدد ترک کرکے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی تھی تب سے وہ نکسلیوں کے نشانے پر تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اے کے 47رائفل اور دیگر خطرناک ہتھیاروں سے لیس تین مسلح نکسلی تقریبا ایک بجے رات کو گھر میں گھس گئے اور قریب سے کانسٹیبل کے سر میں گولی ماردی ۔راج نند گاؤں ضلع اسپتال منتقل کئے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

TOPPOPULARRECENT