Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / نکسلیوں نے گاؤں کے 2 افراد کو اغوا کرکے ایک کو قتل کیا

نکسلیوں نے گاؤں کے 2 افراد کو اغوا کرکے ایک کو قتل کیا

بیجاپور۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نکسلیوں کے ذریعہ دو دن پہلے گاؤں سے دو افراد کو اغوا کیا گیا تھا ،ان میں سے ایک کو آج پولیس مخبری کے شبہ میں قتل کردیاگیا ۔ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے دو دن پہلے باندا پارا سے دو افراد کو اغواکیاتھا جس میں سے ایک شخص آیتو ہیملا کو پویس مخبری کے شبہ میں تیز دھار ہتھیار سے قتل کرکے لاش گاؤں کے نزدیک ہی پھینک دی۔لاش کے پاس انتخابات مخالف پرچے بھی پھینکے گئے ہیں۔دوسرے شخص کو نکسلیوں نے چھوڑ دیا ہے ۔دوسری جانب بھوپال پٹنم تھانہ علاقے کے الور میں نکسلیوں نے بڑی تعداد میں پرچے پھینک کر الیکشن اور بی جے پی کی مخالفت ظاہر کی ہے ۔وہیں سبھی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی تصویروں پر کراس کا نشان لگاتے ہوئے انہیں جوتے اور چپلوں سے مارکر بھگانے کی بات لکھی ہوئی ہے ۔نکسلیوں کے ذریعہ انتخابات کا مسلسل بائیکاٹ کرنے سے اندرونی علاقوں میں کافی دہشت کا ماحول دیکھا جارہا ہے ۔

احمدآباد میں پٹاخے پھوڑنے پر ایک شخص گرفتار
احمدآباد۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں احمدآباد شہر کے رامول علاقے میں دیررات پٹاخے پھوڑنے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ وسترال کے ستیم آواس یوجنا کا رہنے والا جیتوبھائی پنچال(28)رتن پورا شیوالک بنگلوز کے نزدیک سڑک پر پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پٹاخے پھوڑ رہا تھا،اسی وقت پولیس کی گشتی ٹیم نے جیتو بھائی کو دیر رات پٹاخے پھوڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT