Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / نکسلی بم دھماکے میں 6 سپاہیوں کی موت

نکسلی بم دھماکے میں 6 سپاہیوں کی موت

JAGDALPUR, MAY 20 (UNI) Six soldiers were killed in a landmine blast made by Maoists in Dantewada district of Chhattisgarh on Sunday. (With Varta Story BPL6) UNI PHOTO-31U

جگدل پور، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں آج صبح نکسلیوں کے بارودی سرنگ دھماکے میں 6 جوان شہید ہو گئے ، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رائے پور ریفر کیا گیاہے ۔ جنوبی بستر رینج کے ڈپٹی آئی جی رتن لال دانگي نے بتایا کہ کرندل- چولنار روڈ پر سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے ۔ مزدوروں اور دیگر ملازمین کی حفاظت کے لئے چھتیس گڑھ امرس فورس اور ضلع پولس فورس کا مشترکہ دستہ کرندل سے کام کے مقام کی طرف روانہ ہوا تھا، راستے میں چولنار جنگل میں گھات لگائے بیٹھے نکسلیوں نے بارودی سرنگ دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کی زد میں آکر 5 جوان جائے حادثہ پر شہید ہو گئے ۔ باقی زخمی 2 جوانوں کو اسپتال لایا گیا ہے ، جہاں علاج کے دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے اتنا طاقتور تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور زمین پر دس فٹ گہرا گڈھا بن گیا ۔ گاڑی میں کل 7 جوان ہی سوار تھے ۔ نکسلی فوجی جوانوں کے ہتھیار بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

 

ماؤ نوازوں کے ذریعہ بارودی سرنگ کے دھماکہ سے پانچ جوان ہلاک
رائے پور ، 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں آج ماؤ نوازوں کے ذریعہ کئے گئے بارودی سرنگ کے دھماکہ میں پانچ پولیس اہل کار شہید ہو گئے جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہو گئے رائے پور پولیس ہیڈ کوارٹرس سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع دنتے واڑہ کے کرندل چولنار روڈ پر سڑک کی تعمیر میں تعینات سیکورٹی ڈیوٹی پر جارہے جوانوں کی گاڑی کو ماؤ نوازوں نے پلیا کی نیچے بچھی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکہ سے اڑادیا ۔ جس کے نتیجے میں اس پر سوار پانچ جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو سنگین طور پر زخمی ہو گئے ۔دنتے واڑہ اسپیشل ایس پی ( نکسل آپریشن ) جی این بگھیل اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لئے بھیجا جارہا ہے ۔ ان کی حالت بے حد نازک بتائی جا رہی ہے ۔ شہید اور زخمی جوان ضلع پولیس کے ہیں اور وہ کرندول تھانے سے روانہ ہوئے تھے ۔ ماؤ نوازوں نے گاڑی کو اڑانے کے بعد شہید اور زخمی جوانوں سے 4 انساس اور 2 اے کے ۔47 بھی لوٹ کر لے گئے ۔اس کے علاقے کے بچیلی میں ‘وکاس یاترا’ پر وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ اسی ہفتہ پہنچنے والے ہیں۔ انکی یاترا کے پیش نظر سیکورٹی فورسیز پہلے سے ہی الرٹ ہے ۔ اس کے علاوہ ماؤ نوازسیکورٹی فورسیز کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے ۔

TOPPOPULARRECENT