Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / نکیتا سے ہندوستانی ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر؟

نکیتا سے ہندوستانی ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر؟

جوہانسبرگ ۔22 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں سخت مشکل میں ہے، جنوبی افریقہ سے ٹسٹ سیریز میں دو ناکامیوں کے ساتھ پہلے ہی شکست ہوچکی ہے۔ کپتان ویراٹ کوہلی کو عجلت پسند اور من مانی کرنے والاکپتان قراردیا جارہا ہے۔ اب ٹیم جوہانسبرگ میں 24 جنوری کو تیسرے اور آخری ٹسٹ میں میدان میں اترے گی لیکن اس کے ساتھ ہی ایک منفرد ریکارڈ اس سے جڑ جائے گا۔ یہ بات یقینی ہے کہ تیسرے ٹسٹ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض دنیش کارتک نبھائیں گے۔ دراصل مستقل وکٹ کیپر وردھیمان ساہا پہلے ٹسٹ میں زخمی ہوئے، دوسرے میچ میں یہ ذمہ داری پارتھیو پٹیل نے ادا کی لیکن وہ کیپنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی ناکام رہے۔ اب دنیش کارتک جوہانسبرگ میں کیپنگ گلوز تھامیں گے۔ تین ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ ہر ٹسٹ میں ٹیم نے نیا وکٹ کیپر کھلایا ہو۔ علاوہ ازیںہندوستانی ڈریسنگ روم میں بھی تنائو کی کیفیت ہوگی کیونکہ دنیش کارتک کی پہلی بیوی نکیتا اب اوپنر مرلی وجے کی شریک حیات ہیں۔ کارتک نے انہیں 2012 میں طلاق دی اور مرلی نے اسی برس نکیتا سے شادی کرلی تھی۔ دونوں کھلاڑی ماضی میں تامل ناڈو کیلئے کھیل چکے ہیں لیکن مذکورہ واقعہ سے کارتک اور وجے میں بات چیت بند ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT