Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نگرپنچایتوں کو ای جی ایس کی ذمہ داری دینے کا مطالبہ

نگرپنچایتوں کو ای جی ایس کی ذمہ داری دینے کا مطالبہ

کریم نگر ۔8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت ای جی ایس سے متعلقہ کاموں کو پنچایتوں کے حوالے کردیا جائے اور اس ماہ کی 20 تاریخ کو سی پی آئی کے زیراہتمام چلوسکریٹریٹ پروگرام منظم کیا جارہا ہے ۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے واقف کروایا ۔ وہ کریم نگر آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جس طرح خشک سالی ہے اس پر ٹی آر ایس حکومت کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ ضلع بھر کو خشک سالی سے متاثرہ ہونے کا اعلان کرے اور راحت کاری کے اقدامات پر فوری توجہ دے ۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی پراجکٹوں کی تعمیر ‘ ڈبل بیڈرومس پر سی پی آئی مستقبل کے لائحہ عمل کو مرتب کرنے کیلئے جاریہ ماہ کی 10 – 9 تاریخوںمیں حیدرآباد میں ریاستی ارکان عاملہ کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے قراردادمنظور کی جائے گی اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں عوامی تعاون سے جدوجہد کی شروعات کا پروگرام طئے پائے گا ۔ آسرا پنشن دو ماہ سے روک دیئے گئے ہیں یہ کوئی صحیح طرز عمل نہیں ہے ۔اریگیشن آر اینڈ بی بلس 2ہزار کروڑ روپئے حکومت نے روک رکھے ہیں ۔ اس حکومت کو ملازمین کی تنخواہوں سے جس طرح خصوصی دلچسپی ہے غریبوں سے نہیں ہے ۔ مرکز سے خشک سالی فنڈس کی منظوری ‘ اجرائی میں بھی حکومت بری طرح ناکام ہے ۔ ریاست بھر میں امسال جو خشک سالی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ حکومت کسانوں کی فصلوں کے نقصان کو بھی دا نہیںکرپائی ۔ قرض معافی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے ۔ خشک سالی وظیفہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع سکریٹری کے رام گوپال ریڈی ‘ مستقر سکریٹری پی راجو ‘ ایم کنٹہ ریڈی ‘ سدا شیوا وغیرہ موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT