Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نگر روتھنا اسکیم کے لئے 2755 کروڑ روپیوں کی تجویز تیار: قمر الاسلام

نگر روتھنا اسکیم کے لئے 2755 کروڑ روپیوں کی تجویز تیار: قمر الاسلام

کلبرگی /10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نگرانکار وزیر جناب قمر الاسلام نے کہا کہ وزیر اعلی کے نگر روتھنا اسکیم کے تیسرے مرحلہ کے لئے 2755 کروڑ روپئے کے کاموں کی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔ اس تجویز کو منظوری کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے تعلقہ الند میں نگر روتھنا اسکیم کے 8 تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے مرحلہ کے تحت ریاست کے مختلف ٹاؤن میونسپلٹی کے لئے دس کروڑ روپئے اور سٹی کارپوریشن کے لئے 30 تا 35 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایچ کے آر ڈی بی کے تحت الند تعلقہ میں سڑکوں کی درستگی اور نالیوں کے تعمیراتی کاموں کے لئے ایک کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے۔ اسی طرح 2016-17ء میں الند سے ہاسٹل روڈ اور ہبلی روڈ کے تعمیراتی کاموں کے لئے بورڈ سے امداد مہیا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما بسویشور کا مجسمہ نصب کرنے کے لئے ایگریکلچر مارکٹنگ کیمپس میں مناسب جگہ کی فراہمی کے لئے وزیر ایگریکلچر مارکٹنگ سے نمائندگی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرناٹک سنٹرل یونیورسٹی کڈگنچی تعلقہ الند میں پینے کے پانی کے لئے بورڈ سے 24 کروڑ روپئے مہیا کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بی آر پاٹل، محمد اصغر چلبل، کاڈا چیرمین الند ٹاؤن میونسپل صدر امجد علی کرسگی، محترمہ فرزانہ بیگم، آصف انصاری، گروشانت پاٹل، امد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT