Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / نہرو اَوٹر رِنگ روڈ پر 198 کیلو گانجہ ضبط ، 2 افراد گرفتار

نہرو اَوٹر رِنگ روڈ پر 198 کیلو گانجہ ضبط ، 2 افراد گرفتار

حیدرآباد۔8 جولائی (سیاست نیوز) نارکوٹک کنٹرول بیورو نے نہرو اَوٹر رِنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں گانجے کی اسمگلنگ کیلئے داخل ہونے والی ایک کار کا پتہ چلاتے ہوئے اس میں موجود 198 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ اس کارروائی میں نارکوٹک بیورو کے عہدیداروں نے دو افراد جن کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع نرسی پٹنم سے ہے، کو گرفتار کرلیا۔ نارکوٹک کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر نے بتایا کہ شہر میں گانجے کی اسمگلنگ کیلئے اوٹر رنگ روڈ سے داخل ہونے والی سوئفٹ ڈیزائر کار کا کامیاب طور پر پتہ چلایا گیا اور بھاری مقدار میں گانجہ ضبط کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں جاریہ سال اپریل تک 3,846 کیلو گانجہ ضبط کیا جاچکا ہے اور اسمگلنگ میں استعمال کی جانے والی کئی کاریں بھی برآمد کی جاچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT