Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / نہرو اگر کینیڈی کی پیشکش قبول کرلیتے ……

نہرو اگر کینیڈی کی پیشکش قبول کرلیتے ……

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو اگر اس وقت کے صدر امریکہ جان ایف کینیڈی کی نیوکلیئر دھماکہ میں مدد کی پیشکش کو قبول کرلیتے تو آج این ایس جی رکنیت کیلئے اس قدر کاوشوں کی ضرورت نہیں رہتی۔ سابق معتمد خارجہ ایم رسگوترا نے اپنی کتاب میں یہ بات لکھی۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشکش کو قبول کرنے کا دوسرا فائدہ یہ تھا کہ ہندوستان 1964ء میں چین سے پہلے ایشیاء میں نیوکلیئر تجربہ کرنے والا ملک بن جاتا۔ یہی نہیں بلکہ چین کو 1962ء جنگ کی جرأت نہ ہوتی اور دوسری طرف پاکستان کے فیلڈ مارشل ایوب خاں کو بھی 1965ء کی جنگ کے منصوبہ کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کرنا پڑتا۔ انہوں نے اپنی کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر کہا کہ جان ایف کینیڈی ہندوستانی جمہوریت سے کافی لگاؤ رکھتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT