Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نہرو زوالوجیکل پارک میں جمع پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن

نہرو زوالوجیکل پارک میں جمع پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن

تالاب کی گہرائی اور شکم کو پر کرنے سے مسائل ، کمشنر بلدیہ کا دورہ
حیدرآباد26ستمبر(سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک میں پانی داخل ہونے کی شکایت کا جائزہ لینے کیلئے خود کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر جناردھن ریڈی زو پارک پہنچ گئے انہوں نے زو پارک میں پانی داخل ہونے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد عہدیداروں سے ملاقات کی اور حالات سے آگہی حاصل کرتے ہوئے میر عالم کے اطراف موجود قبضہ ٔ جات کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔نہوں نے اس موقع پر کیوریٹر زو پارک مسز شیوانی ڈوگرا کو تیقن دیا کہ زو پارک میں پانی جمع ہونے کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ ٔ جنگلات کے عہدیداروں نے کمشنر جی ایچ ایم سی کوپانی داخل ہونے سے ہونے والی دشواریوں سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ نہرو پارک کی حالت کی ابتری کا اثر ریاست کے خزانے پر بھی پڑتا ہے۔ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے بتایا کہ تالاب کی گہرائی اور شکم کو پر کرنے کی کوششوں کے سبب زو پارک کو ان مسائل کا سامنا ہے جبکہ زو پارک عرصۂ دراز سے میرعالم تالاب سے متصل ہے لیکن کبھی یہ صورتحال پیدا نہیں ہوئی تھی جو صورتحال اس مرتبہ پیدا ہوئی ہے۔محکمہ ٔ جنگلات کے عہدیداروں نے بھی اس بات کی توثیق کی اور کہا کہ اب تک کئی مرتبہ اس سے زیادہ بارش ہوئی لیکن کبھی ایسی صورتحال پیدانہیں ہوئی جو اس مرتبہ ہوئی ہے جبکہ پرانے شہر کے کئی علاقوں میں اتنی زیادہ بارش نہیں ہوئی جو نئے شہر کے علاقوں میں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT