Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / نہرو کمیٹی سے گاندھی خاندان کو دور رکھنا جائز : مرکز

نہرو کمیٹی سے گاندھی خاندان کو دور رکھنا جائز : مرکز

نئی دہلی۔19اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں گاندھی خاندان کو حکومت کی قائم کردہ کمیٹی سے دو ر رکھنے کو جائز قرار دیا گیا ہے ۔ یہ کمیٹی ہندوستان کے اولین وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی 125ویں یوم پیدائش تقریب کے انعقاد کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ حکومت نے کہا کہ صدرکانگریس سونیا گاندھی نے ماہ مئی میں ایسے کس

نئی دہلی۔19اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں گاندھی خاندان کو حکومت کی قائم کردہ کمیٹی سے دو ر رکھنے کو جائز قرار دیا گیا ہے ۔ یہ کمیٹی ہندوستان کے اولین وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی 125ویں یوم پیدائش تقریب کے انعقاد کیلئے قائم کی گئی ہے ۔ حکومت نے کہا کہ صدرکانگریس سونیا گاندھی نے ماہ مئی میں ایسے کسی بھی اقدام میں شرکت سے انکار کردیا تھا ۔ وزیراعظم کے دفتر نے سونیا گاندھی کے استعفیٰ کے مکتوب کا حوالہ دیا جس میں سبکدوش وزیراعظم اور اس وقت کے صدرنشین کمیٹی منموہن سنگھ نے 21مئی کو انہیں کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ 5دن بعد بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ مکتوب میں کہا گیا تھا کہ وہ یہ مکتوب اس لئے تحریر کررہی ہیں کیونکہ سبکدوش ہونے والی یو پی اے حکومت کی مقررکردہ کمیٹی کی رکنیت سے وہ استعفیٰ دینا چاہتی ہیں کیونکہ یہ کمیٹی ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی 125یوم پیدائش تقریب کے اہتمام کیلئے قائم کی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT