Tuesday , December 11 2018

نیالکل صدرنشین منڈل پریشد پر ٹی آر ایس کا قبضہ

نیالکل۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل صدر نشین پرجا پریشد کی حیثیت سے ٹی آر ایس امیدوار کملا بائی نائب صدر نشین نرسمہا ریڈی اور معاون رکن مسلم امیدوار محمد یوسف پٹیل چنگٹے پلی نے کامیابی حاصل کی۔ یہ انتخابی مقابلہ منڈل پریشد میٹنگ ہال میں اسپیشل آفیسر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ نیالکل منڈل میں جملہ 15ارکان ایم پی ٹی سی میں سے 8پر کانگریس اور 7پر تلگودیشم پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن علحدہ ریاست تلنگانہ کے بعد تلگودیشم کے منتخبہ اراکین ایم پی ٹی سی نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیارکرلی۔ کانگریس پارٹی کے دو باغی ایم پی ٹی سی نے ٹی آر ایس کے حق میں اپنا ووٹ دیا۔ اس طرح 3ووٹوں کی اکثریت سے کملا بائی صدر نشین منڈل پریشد منتخب ہوئیں۔ معاون رکن کے عہدہ کے لئے مخالف جماعت سے کسی بھی نام کی تجویز پیش نہیں کی گئی جس پر بلا مقابلہ محمد یوسف پٹیل کو معاون رکن منتخب کیا گیا۔ انتخاب کے دوران پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا۔ صدر نشین منڈل پریشد کے انتخاب میں کانگریس کے اہم لیڈرس موجود تھے۔ صدر نشین منڈل کملا بائی منتخب ہونے پر ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں نیالکل منڈل نے آتشبازی کی اور ایک جلوس ریالی نکالی۔ اس موقع پر شیواکمار، محمد یعقوب صدر ٹاؤن ٹی آر ایس چندرایا، محمد محبوب علی بسواراج، عبدالشکور، محمد حسام الدین، وسیم نسیم، پربھاکر تحصیلدالر عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں تلگو اور اردو اخبارات کے صحافیوں عبدالستار محمد وسیم غوری، شجاع الدین نے نئے صدر نشین منڈل پریشد کملا بائی کی گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT