Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل منڈل پریشد کا اجلاس

نیالکل منڈل پریشد کا اجلاس

نیالکل ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل میں ہمارا گاوں ہمارا منصوبہ کے تحت صدرنشین منڈل پریشد کملہ بائی کی صدارت میں تمام ارکان یم پی ٹی سی سرپنچس کا اجلاس میٹنگ ہال میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں نائب صدر نرسمہا ریڈی یم پی ڈی وہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اعلی عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اسپیشل آفیسرنے مختلف امور کو اجلاس

نیالکل ۔ 24 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل میں ہمارا گاوں ہمارا منصوبہ کے تحت صدرنشین منڈل پریشد کملہ بائی کی صدارت میں تمام ارکان یم پی ٹی سی سرپنچس کا اجلاس میٹنگ ہال میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں نائب صدر نرسمہا ریڈی یم پی ڈی وہ منڈل ایجوکیشن آفیسر اعلی عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اسپیشل آفیسرنے مختلف امور کو اجلاس میں پیش کیا جس میں نیالکل منڈل میں 14 نئے UPS اردو میڈیم اسکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اسکول کے احاطہ میں 3.45 لاکھ روپیوں کی لاگت سے بیت الخلا کی تعمیر کی جائے گی ۔ ایم پی ٹی سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی ترقی کیلئے سرکاری اسکیمات پر موثر عمل آوری ضروری ہے اور حکومت کی اسکیمات اور مراعات سے مستحق عوام کو فائدہ پہنچانا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے رعیتو بھروسہ یاترا کا عنقریب آغاز کریں گے ۔ جس کے تحت نیالکل منڈل کے ہر مواضعات کے کاشتکاروں کے مسائل کو اعلی عہدیداروں جائزہ لیا جائے گا ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ موضع مرزا پور میں اردو میڈیم ہائی اسکول کا قیام ہوچکا ہے اور بہت جلد نویں جماعت تک کیلئے ودیا والینٹر ٹیچر کا تقرر کیا جائے گا مڈڈے میلس دوپہر کے کھانے کیلئے حکومت کی جانب سے رقم کی اجرائی نہیں کی گئی جس سے متعلق ایجنسی ورکرس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ منڈل آفیسر نے بتایا کہ نیالکل منڈل میں جملہ راشن کارڈس 14485 موجود ہیں جس پر آدھار کارڈس کو لازمی قرار دیا گیا ہے آدھار کارڈس نہ ہونے کی صورت میں بوگس کارڈس کو منسوخ کیا جائیگا ۔ اسی طرح ارکان یم پی ٹی سی سے مختلف مسائل کو پیش کیا ۔ جس پر صدر یم پی ٹی نے جلد از جلد تکمیل کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر معاون رکن یوسف بھاگیہ راج شیکھر و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT