Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل میں باؤلی میں گرکر ایک شخص فوت

نیالکل میں باؤلی میں گرکر ایک شخص فوت

نیالکل ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنجیٹی میں پی وینکٹ ولد بکسپا 22 سالہ نوجوان ساکن متوطن گنجیٹی باؤلی میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ایس آئی حدنور پولیس اسٹیشن لاواکمار کے بموجب وینکٹ نامی شکاری شکار کرنے کی غرض سے گنجیٹی کے حدود میں واقع لکشمن نامی کسان کی زرعی باؤلی میں کبوتر کو قید کرنے کے لئے باؤلی کے اندرونی حصہ میں

نیالکل ۔ /6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنجیٹی میں پی وینکٹ ولد بکسپا 22 سالہ نوجوان ساکن متوطن گنجیٹی باؤلی میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ایس آئی حدنور پولیس اسٹیشن لاواکمار کے بموجب وینکٹ نامی شکاری شکار کرنے کی غرض سے گنجیٹی کے حدود میں واقع لکشمن نامی کسان کی زرعی باؤلی میں کبوتر کو قید کرنے کے لئے باؤلی کے اندرونی حصہ میں جال بچھاکر کبوتروں کا شکار کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک پیر پھسل کر باؤلی میں گرکر موقعہ واردات پر فوت ہوگیا ۔ ایس آئی حدنور لاواکمار نے مقامی نوجوانوں کی مدد سے نعش کو باہر نکالنے کی مسلسل کوشش کی ۔ لیکن کافی دیر تک نعش دستیاب نہ ہونے پر فائی ایچ پی موٹر لگاکر پانی نکالنے کے دوران نعش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے نعش کا پنچنامہ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل ظہیرآباد منتقل کیا گیا ۔ جہاں بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔ یہ قدیم باؤلی 34 گز پر مشتمل تھی ۔ ایس آئی حدنور لاواکہ نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT