Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل میں راشن ڈیلرس کا احتجاجی دھرنا

نیالکل میں راشن ڈیلرس کا احتجاجی دھرنا

نیالکل ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل مستقر میں راشن ڈیلرس اسوسی ایشن کی جانب سے صدر ویجیناتھ کی قیادت میں ایک احتجاج ریالی نکالی گئی جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے تحصیلدار آفس پہنچ کر ایم آر او دسرتھ سنگھ کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ راشن ڈیلرس نے حکومت کی جانب سے ماہانہ تنخواہوں اور دیگر امور پر مطالبات کی یکسوئی کا مط

نیالکل ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل مستقر میں راشن ڈیلرس اسوسی ایشن کی جانب سے صدر ویجیناتھ کی قیادت میں ایک احتجاج ریالی نکالی گئی جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے تحصیلدار آفس پہنچ کر ایم آر او دسرتھ سنگھ کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ راشن ڈیلرس نے حکومت کی جانب سے ماہانہ تنخواہوں اور دیگر امور پر مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے ایک عرصہ تکمیل کے قریب کے باوجود راشن ڈیلرس کے مطالبات پر کوئی یکسوئی نہیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند سیاسی قائدین اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے راشن دوکانات پر ڈیلرس کو ہراساں کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ انہیں سرکاری طرز پر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے ڈیلرس کے افراد خاندان کو ہیلت کارڈ معقول تنخواہوں کی ادائیگی کا پرزور مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ڈیلر جمیل مانک پانڈو رنگاریڈی وٹھل و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT