Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

نیالکل میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

نیالکل /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل موضع مامڑگی چوراستہ بیدر روڈ پر کل شام پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع شمش اللہ پور کے متوطن محمد افسر میاں عمر 37 سال مستری اپنی ضروری کام کی غرض سے گنگور سے بیدر جارہے تھے ۔ اچانک عقبی سمت سے تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ایس آئی حدنور پولیس اسٹیشن کے سبھاش نے موقع واردات پہونچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل ظہیرآباد منتقل کیا اور اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

آرمور میں چیتا دکھائی دینے پر عوام میں خوف کی لہر
آرمور /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور شہر کے پہاڑ سدولاگٹا پر چیتا کے رہنے سے یہ یہاں کے افراد کو چیتا نظر آنے کی وجہ یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ آرمور کے علاقے میں چیتا کا آنا پہلی مرتبہ ہے چیتا کے آنے کی اطلاع پر قریب میں رہنے والی عوام اور یہاں پر قریب میں ہاسٹل میں رہنے والے طلباء خوف کا شکار ہیں ۔ اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دینے پر وہ بھی اس علاقے کا دورہ کیا اور احتیاطی اقدامات کئے اور علاقے کی تلاشی لی گئی ۔ لیکن چیتا جانور کا کوئی پتہ نہ چل سکا لیکن یہاں پر چیتا کے ہونے کی بات زیر گشت ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT