Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل میں عرس شریفؒ

نیالکل میں عرس شریفؒ

نیالکل ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل حدود میں عرس شریف حضرت پیر غائب شاہ صاحب کے 301 ویں عرس شریف کا آغاز عمل میں آیا ۔ نیالکل مستقر میں سرکاری صندل مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوئے درگاہ حضرت پیر غائب شاہ پر پہنچا ۔ دوسرے دن احاطہ میں نیالکل جھرہ سنگم کے اٹیکوٹ ظہیرآباد منڈلس کے جانوروں کی نمائش کی گئی جس میں تندرست بہتر

نیالکل ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیالکل منڈل حدود میں عرس شریف حضرت پیر غائب شاہ صاحب کے 301 ویں عرس شریف کا آغاز عمل میں آیا ۔ نیالکل مستقر میں سرکاری صندل مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوئے درگاہ حضرت پیر غائب شاہ پر پہنچا ۔ دوسرے دن احاطہ میں نیالکل جھرہ سنگم کے اٹیکوٹ ظہیرآباد منڈلس کے جانوروں کی نمائش کی گئی جس میں تندرست بہتر جانور کو صدرنشین منڈل پریشد کملا بائی کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے اور قوالی کے مشہور مقابلے رکھے گئے ۔ بعدازاں کشتیوں کے شاندار مقابلے رکھے گئے ۔ جس میں مہاراشٹرا کے پہلوان نیمورتی نے پہلے راونڈ میں بہتر مقابلہ کرتے ہوئے 5 تولے چاندی بطور انعام حاصل کیا ۔ جس میں مہمان خصوصی ایس آئی لاوا کمار سری لنگا سوامی چندرایا صدر عرس کمیٹی عثمان نائب صدر عبدالرحمن ، محمد حسام پٹیل مسعود نوید چودھری کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی ۔ عرس شریف میں 10 ہزار سے زیادہ عوام کا ہجوم دیکھا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT