Monday , February 19 2018
Home / جرائم و حادثات / نیاپل موسی ندی سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

نیاپل موسی ندی سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔12فبروری ( سیاست نیوز) افضل گنج پولیس نے موسیٰ ندی سے ایک نعش کو برآمد کرلیا جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیاپل کے نیچے ایک نامعلوم شخص کی نعش سے سنسنی پھیل گئی تھی ۔ پولیس نے فوری اقدام کیا تاہم اس کی شناخت نہ ہوپائی ۔ اس شخص کی عمر 45 تا 50 سال کے درمیان بتائی گئی ہے جس کے جسم پر سفید رنگ کا پینٹ اور کریم شرٹ پایا گیا ۔ہاتھ پر تلگو زبان میں تحریر ہے ۔ افضل گنج پولیس نے پنچنامہ کے بعد نعش کو منتقل کردیا اور پولیس سمجھتی ہے کہ یہ شخص گداگر تھا ۔ پولیس کے مطابق اس کے جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان یا زخم نہیں پایا گیا ۔افضل گنج پولیس نے دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT