Monday , July 23 2018
Home / Top Stories / نیا شمال مشرق، جدید ہند کا اصل راستہ، دورہ بنگلہ دیش

نیا شمال مشرق، جدید ہند کا اصل راستہ، دورہ بنگلہ دیش

شیلانگ میں شمال مشرقی کونسل کا اجلاس، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا خطاب

شیلانگ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہاکہ جدید ہندوستان کا راستہ ایک پرامن و ترقی یافتہ شمال مشرقی سے گزرے گا۔ راج ناتھ سنگھ منصوبہ بندی کے علاقائی ادارہ شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے 67 ویں کھلے سیشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ’’جدید ہندوستان کے خواب کو ایک نئے شمال مشرق کے نظریہ کے ذریعہ ہی حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے‘‘۔ میگھالیہ کے دارالحکومت میں منعقدہ این ای سی کے دو روزہ اجلاس میں مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) برائے شمال مشرقی علاقہ جیتندر سنگھ کے علاوہ آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے گورنروں اور چیف منسٹروں نے بحیثیت ارکان شرکت کی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ’نیا شمال مشرق‘ بہتر سڑک رابطہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ اُبھر سکتا ہے۔ جس سے اس علاقہ کے معاشی اسباب و مسائل سے بھرپور استفادہ میں مدد ملے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ 2022 ء تک ایک نئے ہندوستان کے لئے وزیراعظم کا خواب ہے جس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے دیگر کاموں کے علاوہ شمال مشرق کو بہتر سڑک رابطہ کی ضرورت ہے۔ یہ علاقہ حالیہ عرصہ کے دوران کچھ پیشرفت کیا ہے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ 13 جولائی سے بنگلہ دیش کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ انسداد دہشت گردی مہم میں تعاون، نوجوانوں میں شدت پسندی پیدا کرنے، دہشت گرد گروپوں کی کوششوں، روہنگیا پناہ گزینوں کے بشمول مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے راج ناتھ سنگھ کی ملاقات اور مختلف باہمی اُمور و مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔ وہ اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اسدالزماں خاں سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشت گردی میکانزم کو مستحکم بنانے اور نوجوانوں میں انتہا پسندی پیدا کرنے سے دہشت گردگروپوں کو روکنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس ملاقات کے دوران روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی گفتگو میں شامل رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT