Thursday , January 24 2019

نیا وقف بل تیار کرنے عہدیداروں کو چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد 9 نومبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی وقف ایکٹ کی طرح ریاستی سطح پر بھی ایک نیا وقف بل تیار کریں۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر راؤ نے ہدایت دی کہ ریاست کے نئے وقف قانون کو مرکزی حکومت کے قانون کی مطابقت میں تیار کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔ ان جائیدادوں کی فینسنگ کی جانی چاہئے اور ان کی حفاظت کیلئے کمپاؤنڈ وال بھی تعمیر کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT