Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / نیا پل کے قریب چپل کے گودام میں مہیب آگ

نیا پل کے قریب چپل کے گودام میں مہیب آگ

حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست نیوز) نیاپل کے قریب واقع نایاب ہوٹل سے متصل ایک چپل کے گودام میں آج رات مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کیلئے چار فائر انجنوں کو طلب کیا گیا تھا۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث یہ آگ بھڑک اٹھی ہوگی ۔ گودام سے متصل دیگردکانات کو بھی احتیاط کے طور پر خال

حیدرآباد 17 اپریل ( سیاست نیوز) نیاپل کے قریب واقع نایاب ہوٹل سے متصل ایک چپل کے گودام میں آج رات مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کیلئے چار فائر انجنوں کو طلب کیا گیا تھا۔ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث یہ آگ بھڑک اٹھی ہوگی ۔ گودام سے متصل دیگردکانات کو بھی احتیاط کے طور پر خالی کردیا گیا ۔تا کہ آگ مزید بھڑک نہ جائے۔ مہیب آگ کی وجہ سے نیا پل علاقہ ،چھتہ بازار میں کثیف دھواں پھیل گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT